ینشن اخراجات میں کمی لانے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں اسکیم متعارف

حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں پنشن کے اخراجات میں کمی کا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت پر کھربوں روپے کی پنشن کی غیر فنڈ ذمہ داری ہے اور پنشن کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس لیے ان اخراجات میں اضافے کی شرح کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اس شعبے میں اصلاحات کے لیے حکمت عملی بنائی ہے،
جس پر کافی حد تک بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پنشن سکیم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اصلاحات لائی جائیں گی
جس سے آئندہ تین دہائیوں میں پنشن کی ذمہ داری میں نمایاں کمی آئے گی۔