اسلام آباد سمیت ملک بھر کے 66 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگئی۔
سات روزہ مہم کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں کے 66 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔
9 جون تک جاری رہنے والی مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے 32 اضلاع، بلوچستان کے 16 اور پنجاب کے 6 اضلاع میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم 36 اضلاع میں مکمل کی جائے گی
اور 30 اضلاع میں جزوی طور پر چلائے جانے والے اس پروگرام میں سات دنوں میں پانچ سال کی عمر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسلام آباد سمیت ملک بھر کے 66 اضلاع میں پولیومہم کا آغاز ہوگیا
-