ریلوے کا ریونیو بلند، کوئی نجکاری نہیں کر رہے:ترجمان

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ریلوے کی نجکاری کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ترجمان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری نہیں کی جا رہی،
وزارت ریلوے نے نجکاری سے متعلق سی ای او آر یلو کو کوئی خط نہیں لکھا۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،
رواں سال 85 ارب روپے سے زائد کمائے گی۔