عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی کراچی میں سبز مصالحے اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل لہسن کی قیمت 400 سے 500 روپے فی کلو تک بڑھ گئی جب کہ سبز مصالحے مزید مہنگے ہو گئے۔
ادرک 500 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔
ہری پیاز 160 سے 200 روپے فی کلو، پیاز 80 روپے سے بڑھ کر 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
بازار میں سفید آلو 60 روپے، گوبھی 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ادارہ شماریات نے مئی کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد پر آگئی۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبز مصالحے مہنگے ہو گئے
-