مئی کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

مئی کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے مئی تک مہنگائی کی اوسط شرح 11.76 فیصد کم ہو کر 24.52 فیصد رہی۔
مہنگائی کی شرح شہروں میں 2.80 فیصد اور دیہی علاقوں میں 3.89 فیصد کم ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر اور پیاز 51 فیصد سستے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر اور پیاز 51 فیصد، زندہ چکن 35.28 فیصد، گندم 20.17 فیصد، گندم کا آٹا 20.12 فیصد، پھل اور سبزیاں 8 فیصد سستی ہوئیں۔
محکمہ شماریات کے مطابق مئی میں قیمتوں میں 14.73 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ماہ گوشت 4 فیصد اور گھی 1.27 فیصد مہنگا ہوا۔