ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں لندن مشن بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے:وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ برطانیہ کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے نجی طور پر ملاقات کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ لندن مشن ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ، محسن نقوی نے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ون آن ون ملاقات کی،
جس میں انہوں نے کہا کہ لندن مشن ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں محسن نقوی کو ہائی کمیشن کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی،
محسن نقوی نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔