ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا فیصلہ

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے او پی ڈیز بند رہیں گی۔
ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد جاری ہے،
حکومت نے ڈاکٹروں کے تحفظ کے لیے ابھی تک کوئی قانون نہیں بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے الاونسز ، ڈاکٹرز اور ایڈہاک عملے کو ریگولر بھی نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اسپتالوں میں اوپی ڈیز بند رہیں گی۔