ایف بی آر کی کارروائی، 90 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمیں مرحلہ وار بلاک کر دی گئیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کی ہے۔
روزانہ 5 ہزار لوگوں کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے بعد 14 ہزار 315 افراد کی سمیں بحال کر دی گئی ہیں
، ٹیکس قوانین کے نفاذ کے بعد صارفین کی موبائل سمیں 18 بیچز کی شکل میں ٹیلی کام کمپنیوں کو منتقل کی گئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ابتدائی فہرست میں 5 لاکھ 6 ہزار 671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی جن کی موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بلاک کی جارہی ہیں۔

ایف بی آران ایکشن،90ہزارنان فائلرزکی مرحلہ وار موبائل سمزبلاک کردی گئی
-