پی ٹی آئی کے بانی اور پارٹی رہنما پر تنقید کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان گرما گرمی کا تبادلہ ہوا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان کی شیخ امتیاز ڈنگ گا سے تلخ کلامی ہوئی
جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن اور شیخ امتیاز اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایک دوسرے کی طرف چلنے لگے تو سپیکر نے معاملہ تھما دیا، بعد میں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو بھی غلط الفاظ کہے اس پر معذرت خواہ ہوں۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ جم خانہ کلب کی 117 ایکڑ سے زائد اراضی 1913 سے 1921 تک 1600 روپے میں لیز پر دی گئی جبکہ 1996 سے 2050 تک 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے لیز پر دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں گرما گرم بحث، حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپے سے باہر
-