حکومت کا بلین ٹری سونامی پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے دور کے بلین ٹری سونامی پروگرام (جس کا نام گرین پاکستان پروگرام رکھا گیا ہے) کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،
ذرائع کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کے بجٹ میں 300 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے
اس پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پی ٹی آئی کے دور میں 10 بلین ٹری سونامی کے نام سے شروع کیا گیا تھا۔
یہ پروگرام پی ٹی آئی کے دور میں 10 بلین ٹری سونامی کے نام سے شروع کیا گیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال گرین پاکستان پروگرام کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں
اور پروگرام پر 29 ارب 56 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ ECNIC نے 2019 میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی منظوری دی۔