پرامن احتجاج آئینی حق ہے، تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے، تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی،
ریاست کا نظم ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پاک افغان سرحدی علاقے چمن کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا،
جس میں محکمہ داخلہ نے اجلاس کو پاک افغان سرحدی علاقے چمن کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور املاک پر حملہ ناقابل قبول ہے، قانون سے کسی کو استثنیٰ نہیں، قانون سے گریز کرنا ہوگا،
پرامن احتجاج آئینی حق ہے، تشدد کی صورتحال برقرار نہیں رکھی جائے گی۔