چینی پرائیویٹ پاور پروڈیوسرز کو ادائیگی پاکستان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔
چینی بینکوں کا کہنا ہے کہ چینی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دینے تک نئے قرضوں پر بات نہیں ہو سکتی،
جب کہ آئی ایم ایف نے یہ یقین دہانی بھی مانگی ہے کہ پاکستان نئے قرضوں کے شیڈول کے تحت چینی آئی پی پیز کو ادائیگیاں نہیں کرے گا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ چینی آئی پی پیز کے ساتھ ادائیگیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دے
اور اس بات کی ضمانت دے کہ اس کے نئے پروگرام میں چینی آئی پی پیز کو ادائیگیاں شامل نہیں ہیں اور انہیں 5 سال کے لیے ری شیڈول کیا جائے۔

چینی پرائیویٹ پاور پروڈیوسرز کو ادائیگی پاکستان کے لیے ایک بڑا مسئلہ
-