بھارتی صدر نے نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی کو مرکز میں حکومت بنانے کی پیشکش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی جانب سے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور بھارت کا مجوزہ صدر منتخب کیا گیا۔
این ڈی اے کے اتحاد میں بی جے پی، تیلگو دیشم پارٹی، جنتا دل اور شیو سینا کے پاس 543 سیٹوں والی لوک سبھا میں 293 سیٹیں ہیں۔
اس سے قبل بھارت میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کے لیے این ڈی اے کا اجلاس ہوا جس میں این ڈی اے نے باضابطہ طور پر مودی کو وزیراعظم منتخب کیا۔