وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ منصوبے کی منظوری دے دی۔ کارڈ کے ذریعے 2.5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض لیا جا سکتا ہے۔
ایک ماہ میں پنجاب بھر کے 40 ہزار کسانوں کو کارڈز کے ذریعے قرضے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے قرضوں کے حصول میں سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب بھر کے مویشی پالوں کو معاشی آزادی کے راستے پر لے جانا چاہتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں ڈیری فارمنگ کے لیے پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں رہنے والے مرد و خواتین کو ڈیری فارمنگ کے لیے آسان اقساط میں قرضے فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا،
پنجاب لائیو سٹاک کے ذریعے پنجاب بھر کے 40 ہزار کسانوں کو قرضے دیے گئے ۔

مریم نوازنے پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی
-