صحافتی تنظیموں نے پنجاب حکومت کے متنازعہ ہتک عزت کے قانون کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
قائم مقام گورنر کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے صحافت کا اجلاس ہو
ا جس میں CPNE، APNS، AMEND، PBA، PFUJ اور پریس کلب کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف احتجاجی اقدامات کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا گیا۔
مزید برآں، حکومتی اتحاد سے باہر سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بار کونسل کی مشاورت سے بل کے خلاف آگے بڑھنے پر اتفاق کیا اور حکومتی تقریبات، بجٹ اجلاسوں اور حکومتی اتحاد کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا ہتک عزت بل قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔

صحافتی تنظیموں نے پنجاب حکومت کے متنازعہ ہتک عزت قانون کو انسانیت سوز قرار دیا ہے۔
-