وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ انکم ٹیکس کے معاملے پر آئی ایم ایف حکام کو اپنے خیالات سے آگاہ کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کم آمدنی والے طبقے کو ہر صورت ریلیف دیا جائے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر آئی ایم ایف کو بہت سی تجاویز دی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر آئی ایم ایف کو متعدد تجاویز دی گئی ہیں، جن پر بات چیت جاری رہے گی۔ ہم کم آمدنی والے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا میڈیا کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور گھریلو استعمال کے لیے شمسی توانائی کی پیداوار پر ٹیکس لگا رہی ہے۔
تاہم کوشش کی جائے گی کہ شمسی توانائی کے حصول سے قومی گرڈ کو نقصان نہ پہنچے۔

وزیر اعظم کی کم آمدن والے طبقے کو ہرحال میں ریلیف کی ہدایت
-