حکومت کے پہلے 100 دن میں مہنگائی میں17 فیصد کمی آچکی

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں مہنگائی میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی بڑھ رہی ہے
، بانی پی ٹی آئی کے جھوٹ اور سازش کا شور بھی بڑھ رہا ہے۔ ملک میں ترقی ہو رہی ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے تو عمران خان کو مسائل کیوں درپیش ہیں؟
،مسلم لیگ ن نے عوام کو نئی امید دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہر شعبہ ترقی کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے
، 100 دنوں میں درست فیصلوں سے مہنگائی میں کمی کرکے عوام کو بڑا تاریخی ریلیف دیا ہے، عوام کو سوچنا چاہیے، مہنگائی کیوں؟
100 دنوں میں روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھ کر 12 روپے ہوگئی ۔