سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کو پہلے اپنی سرجری کرانی چاہیے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیم سرجری کرائے نا کرائے لیکن پہلے محسن نقوی سرجری کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بطور مبصر الیکشن کرانے میں ناکام رہے، جرائم بڑھ رہے ہیں، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، انہیں پرواہ نہیں، ان کا (محسن نقوی) امریکہ میں کیا کام ہے؟
گزشتہ روز محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے، عمران خان
-