کراچی ریلویز نے عید پر عیدالضحیٰ پر ایک اور اضافی ٹرین چلانےکااعلان کردیا ہے

کراچی ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے عیدالضحیٰ پر ایک اور اضافی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے،
عید کے موقع پر کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جانے والی یہ چوتھی اسپیشل ٹرین ہے۔
عید پر پہلی عید اسپیشل کراچی سے پشاور کے لیے 14 جون کو روانہ ہوگی جب کہ دوسری عید اسپیشل کوئٹہ سے 14 جون کی شام راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
تیسری عید اسپیشل 15 جون کی سہ پہر کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، چوتھی عید اسپیشل 15 جون کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔