18 ہزار 900 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال 2025-2024 کا 18 ہزار 900 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیاں، امپورٹڈ موبائل فون، امپورٹڈ خوراک، چاکلیٹ، دودھ، دہی، کپڑے، صابن، شیمپو، بالوں کے رنگ، میک اپ، پرفیوم اور لوشن اور بہت سی دوسری چیزیں مہنگی ہو سکتی ہیں۔ درآمدی دودھ اور کپڑے بھی مہنگے ہو سکتے ہیں ایف بی آر کا مجموعی ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے۔
جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کر دی جائے گی جس سے حکومت کو 100 ارب روپے کا اضافی ریونیو آنے کی امید ہے۔