صوبے میں پہلی بار ہیلی کاپٹر سیاحت سروس کا آغاز کردیا

خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے صوبے میں پہلی بار ہیلی کاپٹر ٹورازم سروس کا آغاز کیا ہے،
جس کے تحت سیاح 2 روپے سے 7.5 لاکھ روپے فی کس کرایہ پر مختلف مقامات کی سیر کر سکیں گے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق کے پی کی وزارت سیاحت و ثقافت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دی ہے،
جس کے تحت سیاحوں کو چترال کی سیر پر لے جایا جائے گا۔
حکومت نے ابتدائی طور پر صرف چترال میں ہیلی کاپٹر ٹورازم سروس شروع کی ہے اور اس کا آغاز چترال ایئرپورٹ سے ہوگا اور سیاح اپنے منتخب کردہ پیکیج کے مطابق ہوائی جہاز کے ذریعے مختلف علاقوں کی سیر کر سکیں گے۔
حکومت نے سیاحوں کے لیے چار مختلف پیکج متعارف کرائے ہیں، سیاحوں کو ان کے کرایہ اور پیکج کے مطابق مختلف علاقوں کی فضائی سیر کی جائے گی اور وہ سیاحتی مقامات کو دیکھ سکیں گے۔