وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک ٹیکسوں پر چلتے ہیں، ٹیکسوں کا دائرہ بڑھانا ناگزیر ہے۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران محمد اور نگزیب کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہے، جن لوگوں کی آمدن زیادہ ہے ان پر زیادہ ٹیکس لگایا جائے گا۔
کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
، مہنگائی شرح سود کے مطابق ہوگی، محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ تمام حکومتی شراکت داروں کو ساتھ لے کر بنایا گیا ہے،
بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی تھی، امید ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے
آئی ایم ایف سے عملے کی سطح پر معاہدہ ہوگا، آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ لینا مناسب نہیں۔

ممالک ٹیکس پر چلتے ہیں، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے، وزیرخزانہ
-