نان فائلرز کے گردگھیرا سخت، غیر ملکی سفر پر پابندی لگائی جائے

مرکزی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے 18877 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کی تجویز ہے۔
فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
جب کہ عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں پر 10 کروڑ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، فنانس بل کے مطابق دوسری بار عمل درآمد نہ کرنے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ نان فائلرز کے لیے بزنس ٹرانزیکشن ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہوگا اور نان فائلرز کے لیے پراپرٹی ہولڈنگ ٹیکس 45 فیصد ہوگا۔ اس کے علاوہ تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن نہ کرانے پر دکان کو سیل کرنے کی تجویز ہے جبکہ دکاندار کو 6 ماہ قید یا جرمانے کی سزا دینے کی تجویز ہے۔