الجزائر سے 130 سالہ خاتون فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں

130 سالہ الجزائری خاتون حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچی، جہاں ایئر لائن اور ایئرپورٹ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 130 سالہ سارہ ہدہ کا ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا اس موقع پر تحائف بھی پیش کیے گئے۔
مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر پہنچ کر خوشی محسوس ہوئی۔
خوش قسمت سارہ ہدیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ میں ہمیشہ کے لیے آنکھیں بند کرلوں، میں ان آنکھوں سے کعبہ اور مسجد نبوی کی زیارت کرنا چاہتی ہوں
واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے عازمین کی ریکارڈ تعداد مکہ پہنچی ہے۔ مناسک حج کا آج سے آغاز ہوگیا ہے جبکہ کل یوم عرفہ ہے۔