سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی، آج ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، آج ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ٹیکس سلیب 2 ماہ کے لیے نافذ کیا گیا، بعد میں اسے رول بیک کر دیا گیا، ایک لاکھ روپے کی تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں تھا،
ہم نے 3 ٹیکس سلیب بنائے تھے، سخت فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ کچھ نہیں بڑھے گا،
نیب اور ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہوگا ورنہ کام آگے نہیں بڑھے گا۔

سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی، شاہد خاقان عباسی
-