15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اگلے ماہ کے پہلے 15 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
حکومت یکم جولائی 2024 سے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافہ کر سکتی ہے۔
وزارت توانائی کے حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ اگر یکم جولائی 2024 سے پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاتا ہے
تو موٹر اسپرٹ کی قیمت 12.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 14.84 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے
تاہم حکومت وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔