پشاور میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ اور محرم کے دوران غیر قانونی افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاور پولیس کے سربراہ قاسم علی خان نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم (عاشورہ) کے موقع پر شہر میں غیر قانونی افغانیوں کا داخلہ مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حساس مقامات اور عبادت گاہوں کا دوبارہ سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور روڈ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے، مذہبی تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔