وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ ستھرا پنجاب اب نعرہ نہیں رہا، حکومت اور پنجاب کی عوام نے کر دکھایا ہے،
لیکن حکومتی مشینری نے 72 گھنٹوں میں سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی صفائی کر کے ناممکن کو ممکن کر دیا ہے۔
عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی، آلائشیں اٹھا کر پنجاب میں سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی مہم میں حصہ لینے والے تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق، سیکرٹری بلدیات محمد شکیل کی تعریف کی۔

الحمدللہ ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا ‘وزیر اعلیٰ پنجاب
-