مریم نواز کا ہر ڈویژن میں ’’مریم کی دستک‘‘ کی سروسز شروع کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ڈویژن میں “مریم کی دستک” سروسز شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے دسمبر تک پنجاب کے تمام اضلاع میں “مریم کی دستک” سروسز فراہم کرنے کے منصوبے کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔
لاہور میں سروسز کی تعداد بڑھا کر 40 کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد اگست میں سروسز کی تعداد 65 ہو جائے گی،
ہر ڈویژن میں 14 اگست سے “مریم کی دستک” سروسز شروع ہوں گی۔
دستک کے ذریعے پولیس، ریونیو، میونسپلٹی، ایکسائز، ٹی ایم اے اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی خدمات دستیاب ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دستک منصوبے کی توسیع کی منظوری دی گئی۔
ملاقات میں چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ کی توسیع کے حوالے سے معلومات دیں۔
اجلاس میں دستک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔