25-2024 کے بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کی توقع

بجٹ 2024-25 میں استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں متوقع اضافے کی صورت میں استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کی توقع ہے۔
بجٹ میں 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافے کا تصور کیا گیا ہے
لیکن 1800 سی سی تک کی نئی اور پرانی ہائبرڈ گاڑیوں پر صفر ڈیوٹی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
پاکستان میں درآمد کی جانے والی پرانی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح میں 70 سے 100 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے گزشتہ سال گاڑیوں کی درآمد میں 255 فیصد اضافہ ہوا تھا۔