سناکشی سنہا اور مسلمان لڑکے کی شادی پر بھارت میں احتجاج

بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا اور مسلمان اداکار ظہیر اقبال کی شادی نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی وہیں اب بھارتی انتہا پسند بھی اداکارہ اور مسلمان اداکار کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں۔
مسلم نوجوان سے شادی کرنے پر شتروگھن سنہا کے آبائی علاقے میں احتجاج ہو رہا ہے۔
اس سلسلے میں سیاست دان اور اداکار شتروگھن سنہا نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
جبکہ وہ مظاہرین پر پھٹ پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز ہندو شیو بھوانی سینا نامی تنظیم کی جانب سناکشی اور ظہیر کی شادی کو ’لو جہاد‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔