شہرقائد اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں

شہر اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے جب کہ زیادہ نمی کے باعث گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے،
سینکڑوں جانور خصوصاً دودھ دینے والے مویشی مر چکے ہیں، جس سے دودھ کی پیداوار بھی متاثر اور کم ہو گئی ہے۔
شہر قائد میں گرمی کی لہر سے مزید 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے، تین روز میں گرمی کی لہر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
حیدرآباد میں بھی 43 ڈگری کی شدید گرمی سے دو روز میں 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
دوسری جانب ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے مطابق شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث دودھ دینے والے جانور بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
گزشتہ تین دنوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد جانور مر چکے ہیں۔