شاہ محمود قریشی جناح ہاؤس سمیت سانحہ 9 مئی کے 7 مقدمات میں گنہگار قرار

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سانحہ جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 7 مقدمات میں مجرم قرار دے دیا۔
؎رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو اکسایا۔
حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے واقعات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
رپورٹ کے مطابق جیل میں کروائے گئے پولی گراف ٹیسٹ میں بھی شاہ محمود قریشی کے بیانات میں جھوٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔
شواہد سے شاہ محمود قریشی کے آتش زنی، محاصرے اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی ثبوت ہے۔
پولیس کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کی،
جے آئی ٹی نے شاہ محمود قریشی کا تین بار بیان ریکارڈ کیا
، ساتوں مقدمات میں مجرم پائے گئے اور چالان عدالت میں پیش کیا۔