صحرائے تھر کا خوب صورت پرندہ ’مور‘ موت کے ہاتھوں بے بس

تھرپارکر: صحرائے تھر کا خوبصورت پرندہ ‘مورموت کے ہاتھوں بے بس ہو گیا ہے، جب کہ تھرپارکر کا خوبصورت اور رقص کرنے والا مور خطرے میں پڑ گیا ہے،
بیماری کے باعث اس نے مرنا شروع کر دیا ہے۔ موروں کی نسل خطرے میں پڑ گئی ہے۔
مٹھی، چاچھرو اور ننگر پارکر تحصیل میں مور مرنے لگے ہیں جب کہ دیہاتی کے مطابق دیہات میں 25 سے زائد مور مرگئے ہیں۔
سیکڑوں مور ابھی تک بیماری میں مبتلا ہیں جن کا مقامی لوگ اپنی مدد کے تحت علاج کررہے ہیں۔