پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے گندم کی قیمت میں اضافے کی تردید کی ہے۔
پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے،
گندم کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔
وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ آٹے کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہے اور اسے کم نہیں ہونے دیا جائے گا۔
بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کی سپلائی میں مصنوعی اضافہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے عوام تک آٹے کی بلاتعطل اور سستے داموں فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کیں۔

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، بلال یاسین
-