چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہمارے آئین میں کوئی خامی ہے، مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے تقریب سےخطاب کےدوران کہا مسلم دنیا اپنی تاریخ بھول چکی ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےبھی پہلی وحی نازل ہوئی تو اپنی اہلیہ کو آگاہ کیا،
اسلام میں خواتین کی کردارکُشی قابل سزا جرم ہے،اسلام میں قذف کی سزا 80 کوڑے مارنا ہے،آج تک نہیں سنا کہ کسی کوقذف پرکوڑے مارے گئے ہوں۔
چیف جسٹس نےمزید کہا کہ اسلام میں زنا ثابت کرنےکیلئے چارگواہان کی شرط لازم ہے،چارگواہان کی شرط پوری کیے بغیر ہی عورت کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔
فاطمہ جناح ہر محاذ پر اپنے بھائی کے ساتھ تھیں، خواتین کو جائیداد کے حقوق سے محروم کرنا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔
والد کی وفات پر بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد نے اسے جائیداد تحفے میں دی تھی۔

میرا نہیں خیال ہمارے آئین میں کوئی نقص ہےچیف جسٹس
-