سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی ضروری ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی متنازع ہو چکا ہے،
ہر کوئی آپریشن کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان ملک کے اتحاد کی علامت ہیں۔
ان کی رہائی سے حقیقی جمہوریت بحال ہوگی، تحریک انصاف کی قیادت نے قربانیاں دیکر مثال قائم کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ حامد خان چوہے قسم کا شخص ہے جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلے اور عمر کا قانون حکومت لانا چاہ رہی ہے،اس قانون سے عدلیہ تباہ ہو جائے گئی۔

پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دے کر مثال قائم کی ، فواد چوہدری
-