30 اگست سے پہلے سیاست میں ہلچل مچ جائے گی، شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں نجومی نہیں ہوں
لیکن سیاسی تجزیہ کرتا ہوں کہ 30 اگست سے پہلے سیاست میں ہلچل مچ جائے گی۔
عید کے پہلے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے 24 کروڑ عوام بجلی کی ننگی تاروں سے لٹک رہے ہیں،
وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتکاروں کو نرمی دی، لیکن بجلی کے بل میں کوئی نرمی نہیں کی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست بچانے کے دعویداروں نے ریاست کو برباد کر دیا ہے اور ملک انارکی کی طرف جا چکا ہے،
عوام کسی لیڈر کے کہنے پر نہیں بلکہ اس لیے سڑکوں پر نکلیں گے کہ وہ ملکی حالات سے تنگ آچکے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اصل حکومت شہباز شریف کی نہیں، پی ٹی آئی کے بانی ان سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت اپنا کام نہیں کر رہی اور اداروں پر کچرا ڈال رہی ہے۔