بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے باعث ضلع آواران میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے
جھاؤ سے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، آواران تربت روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ N-70 ژوب دھنسر میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند
این ایچ اے کے عملے نے بھاری مشینری سے ملبہ ہٹا کر 12 گھنٹے بعد ٹریفک بحال کر دی۔
ضلع دکی کے علاقے ناصر آباد میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کی زمین بیٹھنے لگی کئی فٹ گہرا گڑھا بند گیا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے اب تک تین بچوں سےسمیت پانچ افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں
، متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں ۔

بلوچستان میں بارش کے باعث 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی
-