وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کا اطلاق کل سے نہیں ہوگا، نئی پنشن اسکیم پر کل سے لاگو ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے،
مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 12 فیصد پر آگئی ہے، معیشت میں بہتری سے مستقل معاشی استحکام لانا ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کر رہے
70 روپے پی ڈی ایل پر فوری عمل نہیں ہو رہا، آئی ایم ایف پروگرام کو بڑھایا جا رہا ہے 2700 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں،
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی بینک نے سوڈیم کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں سے پہلے ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں
ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، پاکستان کا زرمبادلہ 9 ارب ڈالر کا ہے۔
معاشی استحکام کی وجہ سے ادارے بڑھے ہیں اور بحال ہوئے ہیں۔