الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الگ الگ اجلاس ہوئے۔
اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن ونگ کے حکام نے بھی شرکت کی۔
کمشنر اور سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات پر بریفنگ دی
جبکہ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں قانون کے تحت حلقہ بندیوں کےتمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔