افغان طالبان ٹی ٹی پی کے محافظ ثابت ہوئے۔ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد پاکستان نے افغان حکومت پر بار بار زور دیا کہ وہ افغان سرزمین سے دہشت گردی بند کرے،
ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے بار بار پاکستان پر حملے کیے اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں کیں۔
اس سال کے شروع میں بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ اور جون میں دیر کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ بھی ٹی ٹی پی کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی واضح مثالیں ہیں۔
دوسری جانب پاکستان سمیت کئی ممالک کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کی کارروائیوں پر شدید تشویش ہے،
افغان حکومت کی جانب سے بار بار تردید کے باوجود افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔