امن و امان اوردہشتگردی، سی ٹی ڈی پنجاب کو مستحکم کرنے کا فیصلہ

محکمہ انسداد دہشت گردی نے قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کے لیے تین ارب اکیاسی کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے
جس میں آئی جی سی ڈی ٹی اور فنانس سیکرٹری کے درمیان ملاقات ہوئی
دستاویزات کےمطابق آپریشنل آلات کیلئے1 ارب 42 کروڑ 72 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ جدید سافٹ ویئرکی فراہمی کیلئے1 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ مانگے گئے۔
فنڈز کےحوالےسےایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور سیکرٹری خزانہ نےملاقات ہےجس میں رضامندی سےسی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ میں کمی کردی گئی،
دستاویزات کے مطابق3 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ کی بجائے 2 ارب 27 کروڑ روپے ملیں گے۔
محکمہ خزانہ نےفنڈزکم کرکےدوارب ستائیس کروڑروپےکی منظوری دی۔
دستاویزات کےمطابق جدید آلات اوراسلحہ کیلئے 90 کروڑ 84 لاکھ 38 ہزار روپےکی منظوری دی،
جبکہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے 98 کروڑ17 لاکھ 24 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔
12 کروڑ مالیت کی لگژری لینڈ کروزرکی خریداری سے منع کردیا گیا۔