بائیڈن کا انتخابی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار

امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اگلی بحث کے منتظر ہیں۔
پہلی بحث میں کچھ کوتاہیوں کی وجہ سے جو بائیڈن کو کچھ ڈیموکریٹس کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے موزوں نہیں ہیں
وہ اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور یہ بھی کہ ان کی عمر شاید اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے چار سال صدارتی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔
اس لیے ڈیموکریٹک پارٹی کو بائیڈن کی جگہ کانفرنس میں نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے۔
بائیڈن نے کہا کہ جب آپ کو کوئی ناکڈ ڈاؤن کردے تو آپ پھر سے کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں پتا ہے کہ وہ نوجوان نہیں مگر دوڑ میں شریک رہیں گے۔