بانی پی ٹی آئی کو جب سے مقبولیت ملی ہے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ان کی فطرت کے مطابق ہینڈل کرنے سے ہی نکلنے کا راستہ ملے گا۔
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ مجیب سے متعلق ٹوئٹ پی ٹی آئی کے بانی کی خواہش کے مطابق کیا گیا یہ ان کا نظریہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ فیصلہ کرے گی، پھر معاملہ سپریم کورٹ میں بطور ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے، فی الحال یہ کابینہ میں زیر غور نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنے سے بچنے کے لیے بانی سے جو گفتگو 3 یا 4 دن میں ہوئی ہوگی وہ مضبوط ہونی چاہیے۔
عدلیہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں کچھ لوگ پہلے بھی اس کی حمایت کرتے رہے ہیں،
عدلیہ ایک ادارہ ہے، اس میں بہت اچھے لوگ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف فتنہ اور فساد ہے، جب سے انہیں مقبولیت ملی ہے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں،
پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں۔