بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے ساڑے 800 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کئے جانے کا امکان

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 800 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کیے جانے کا امکان ہے، بجٹ میں صحت اور تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے۔
بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ 21 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیرانی بجٹ پیش کریں گے۔ اسی روز بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی کل رقم 850 ارب روپے سے زائد ہوگی جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا،
آئندہ کے دوران صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ مالی سال میں بے نظیر اسکالرشپ کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،
تعلیمی بجٹ میں گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا، بجٹ میں بے نظیر اسکالرشپ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔