بھارت میں امتحانی پرچہ دینے والے کو 10 سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پبلک ایگزامینیشن ایکٹ 2024 امتحانات میں دھوکہ دہی اور پیپر آؤٹ روکنے کے لیے لایا گیا تھا۔
ایکٹ کے تحت امتحانات میں دھوکہ دہی اور پیپر آؤٹ کرنے پر 10 سال تک قید اور 1 کروڑ روپے جرمانے کی سزا ہو گی۔
اس قانون کا اطلاق تمام سرکاری امتحانات پر بھی ہوگا۔
امتحانی پرچہ لیک کرنے یا جوابات کی شیٹ میں ردو بدل کرنے پر کم از کم 3 سے 5 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
نقل میں معاونت فراہم کرنے یا پرچہ لیک کرنے والوں کو ضمانت نہیں مل سکے گی اوراس سلسلے میں سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔