بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھاری اکثریت سے جیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،
بھارتی میڈیا اور سروے ایجنسیوں کے ایگزٹ پول غلط ثابت ہوئے، بی جے پی این ڈی اے اتحاد بھاری اکثریت حاصل نہ کرسکا۔
متکبر مودی کو حکومت بنانے کے لیے کسی چھوٹی پارٹی کے پاس جانا پڑے گا۔
ان پارٹیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی جن کے ساتھ مودی بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔
بی جے پی نے ‘اب کی بار 400 پار کا انتخابی نعرہ لگایا تھا لیکن انتہا پسند جماعتوں کا اتحاد مقبوضہ کشمیر میں بھی 300 کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہا،
ووٹروں نے مودی سرکار کی ظلم اور سنگدلی کی پالیسی کو مسترد کر دیا۔