ملک بھر میں لاکھوں ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مشن،کاروبارکو دستاویزی شکل دینے کیلئےتاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
ایف بی آر کےمطابق اب تک مجموعی طور پر 39 ہزار 134 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے،
کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی،کوئٹہ، پشاورسمیت چھ بڑے شہروں میں 36 ہزار 122 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی۔
لاہور میں سب سے زیادہ 15 ہزار 57 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی،کراچی اب تک 6 ہزار 562 تاجروں کی رجسٹریشن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
حکام ایف بی آر کے مطابق راولپنڈی میں 5 ہزار 479 اور پشاور میں 3 ہزار 452 تاجر رجسٹر کیےجا چکے ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک 3 ہزار 400 تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی۔کوئٹہ میں 2 ہزار 172 ری ٹیلرز تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔