تنخواہوں پر عائد نئے ٹیکس کی کٹوتی کب سے شروع ہوگی؟

نئے بجٹ میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو نشانہ بنایا ہے۔ بجٹ 2024-25 میں تنخواہ دار طبقے پر بھاری انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
نئے بجٹ کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ 6 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل رہے گی۔
تاہم، اگر آپ ماہانہ 50,000 روپے سے زیادہ کماتے ہیں، تو آپ کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
6 لاکھ روپے سالانہ تک کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے،
تاہم سالانہ آمدنی پر انکم ٹیکس کی شرح کو دوگنا کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
بجٹ 2024-25 کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے انکم ٹیکس سلیب اب ٹیکس سال 2024 سے یعنی یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد قابل ادائیگی تنخواہ پر لاگو ہوں گے۔ تاہم، سالانہ چھ لاکھ روپے تک کمانے والے تنخواہ دار طبقے کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس بریکٹ پر ٹیکس صفر ہے۔